انوراگ کیشپ کے بعد سنی دیول کا بھی بالی ووڈ چھوڑنے کا عندیہ

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ کے بعد اب سینئر بھارتی اداکار سنی دیول نے بھی بالی ووڈ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔۔
سنی دیول نے اپنی نئی فلم ‘جات’ کے پروموشنل ایونٹ میں کہا کہ یہ ڈھائی کلو کے ہاتھ کی طاقت پورا نارتھ دیکھ چُکا ہے اب ساؤتھ دیکھے گا۔ بالی ووڈ پروڈیوسرز کو ساؤتھ انڈین فلموں کے پروڈیوسرز سے سیکھنا چاہیے ۔ ہو سکتا ہے میں مستقبل میں بالی ووڈ چھوڑ کر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کا ہی حصّہ بن جاؤں۔