بچپن میں گھر میں دال زیادہ پانی ڈال کر بنتی تھی : شاہ رخ
ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں جہاں سے آیا ہوں وہاں ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم 4 لوگ کھانا کھا سکیں۔
اس وقت کسی کو بھی یہ علم نہیں تھا، نہ کسی نے سوچا تھا کہ میں اس مقام پر پہنچ جاؤں گا جہاں پر میں آج موجود ہوں، اگر مجھ جیسا عام سی شکل وصورت کا انسان اس مقام تک آ سکتا ہے تو کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے ۔واضح رہے کہ شاہ رخ کے والد تاج محمد خان پشاور سے ہندوستان آئے تھے ، جب اداکار کی عمر صرف 15 سال تھی تو ان کے والد کا کینسر سے انتقال ہو گیا اور ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان بھی طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد 1990ء میں انتقال کر گئی تھیں۔