ربیکا خان کا حسین ترین سے جلد شادی کا عندیہ

ربیکا خان کا حسین ترین  سے جلد شادی کا عندیہ

لاہور(شوبزڈیسک )معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر ربیکا خان نے منگیتر حسین ترین سے جلد شادی کا عندیہ دے دیا۔

منگیتر حسین ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ربیکا خان نے بتایا کہ حسین میری پسند ہیں اور میں نے بعد میں انہیں گھر والوں کی بھی پسند بنا دیا،حسین کی بالکل ایسی شخصیت ہے جیسی مجھے بطور اپنے ہمسفر کی شخصیت چاہیے تھی، وہ بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔ ان شاء اللّٰہ ہم جلد شادی کرنیوالے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں