ہندو تنظیم کی دھمکی، فواد خان کی فلم کا میوزک دبئی میں لانچ ہوگا

ہندو تنظیم کی دھمکی، فواد خان کی فلم کا میوزک دبئی میں لانچ ہوگا

نیو دہلی(شوبزڈیسک)معروف پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں اور اس بار وہ نئی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

 فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر جاری تنازعے کے باعث فلم کو سخت مخالفت کا سامنا ہے، خاص طور پر مہاراشٹر میں، جہاں اس کی ریلیز کے خلاف ہندوانتہاپسندتنظیم کے احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔فلم عبیر گلال کا میوزک دبئی میں لانچ کیا جائے گا، جہاں 19 اپریل کو گلوبل ولیج میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔اس ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار فواد خان اور وانی کپور کے ساتھ ساتھ معروف موسیقار امیت ترویدی بھی شریک ہوں گے ، جو فلم کے چند گانے لائیو پرفارم کر ینگے ۔فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق ٹیم نے ابتدا ہی سے بھارت میں ممکنہ ردِعمل کا اندازہ لگا لیا تھا، اس لیے میوزک لانچ کے لیے دبئی جیسے نیوٹرل اور فواد خان کے مضبوط مداحوں والے مقام کا انتخاب کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں