نادیہ حسین کا شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے شوہر عاطف خان کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا۔
نادیہ اپنے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے شوہر نے میرے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی، نادیہ نے کسی بھی قسم کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کی، صحافیوں نے ان سے بات کی کوشش کی مگر وکلاء نے انہیں میڈیا سے گفتگو سے روک دیا۔