مالی فراڈ کیس، نادیہ کے شوہر سے رقم وصول کرنیوالے مزید افراد طلب

مالی فراڈ کیس، نادیہ کے شوہر سے رقم  وصول کرنیوالے مزید افراد طلب

لاہور(شوبزڈیسک)ایف آئی اے نے ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان کیخلاف کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

 ایف آئی اے نے عاطف خان سے رقوم وصول کرنیوالے مزید چار افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں آئندہ ہفتے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹسز جاری کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ نادیہ بھی اس معاملے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر ابتدائی بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں