سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’’ویڈنزڈے سیزن 2‘‘ کا ٹیزر جاری
لاس اینجلس (شوبزڈیسک) نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ‘ویڈنزڈے’ کے سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
اس بار کہانی میں کئی نئے موڑ شامل کیے گئے ہیں، اور اس مرتبہ ویڈنزڈے جان چکی ہے کہ ‘لاشیں کہاں دفن ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیزن 2 کو دو مراحل میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 6 اگست 2025 کو نشر کیا جائے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔