بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان ہسپتال داخل

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ  زینت امان ہسپتال داخل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان نے ہسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ وہ ایک طبی عمل کے۔۔

 بعد ہسپتال کے ‘ریکوری روم’ میں ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔73سالہ اداکارہ نے انسٹا گرام پر ہسپتال سے کچھ تصاویر شیئر کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طویل عرصے سے ان کی سوشل میڈیا پر غیر فعال رہنے کی وجہ ان کی طبی مصروفیات تھیں، تاہم انہوں نے ہسپتال میں داخل ہونے اور طبی عمل سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں