ہانیہ عامر نے خود سے منسوب پوسٹ جعلی قرار دیدی
کراچی(آئی این پی)اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی پروپیگنڈے پر لب کشائی کرتے ہوئے وائرل انسٹا گرام پوسٹ کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔
پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی، اب ہانیہ نے بتایا کہ حال ہی میں میرے نام سے ایک بیان منسوب کیا جا رہا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے، میں واضح طور پر کہتی ہوں کہ یہ بیان جھوٹا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ میں ایسی باتوں کی تائید کرتی ہوں اور نہ یہ میرے نظریات کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت حساس اور دکھ بھرا وقت ہے، اس کو سیاسی رنگ دینا اور الزامات کی سیاست کرنا صرف نفرت کو بڑھاتا ہے۔ کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے ایک بار سچائی کو جانچ لیں۔