تمام بھارتی فنکاروں کو ان فالو اور بلاک کر دیا جائے : دانیہ انور

کراچی(این این آئی)اداکارہ دانیہ انور معصوم پاکستانیوں کے جانی نقصان پر خوش ہونے والے بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں۔
دانیہ انور نے انسٹاسٹوری پر لکھا کہ ہمیں تمام بھارتی فنکاروں کو ان فالو اور بلاک کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آرٹ کے نام پر ان تمام بھارتی فنکاروں کی حمایت کرنا بند کریں جو سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بزدلانہ اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔