حرا مانی کی ابوظہبی ایئر پورٹ سے روتے ہوئے ویڈیو
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ابوظہبی ایئر پورٹ سے اپنی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کر دی۔
انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا ہے کہ پرسوں جب میں ابوظہبی ایئر پورٹ پر پھنس گئی تھی تو مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری دل سے سب کے لیے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک سب کو صبر عطاء کرے ، پاکستان زندہ باد۔