بھارت کو دندان شکن جواب، مایا علی کا پاک فوج کو خراج تحسین
لاہور(شوبزڈیسک )بھارتی جارحیت کادندان شکن جواب دینے پر معروف اداکارہ مایاعلی نے پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیاہے ، اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا۔۔۔
جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ‘‘10 مئی 2025، وہ دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنگ بندی دونوں طرف کے لیے امن لاتی ہے ، اور میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ جنگ کبھی حل نہیں ہوتی۔’’ان کے الفاظ نے نہ صرف فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ ایک پرامن مستقبل کی خواہش بھی ظاہر کی۔