امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کے  ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکا کی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اپنے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق انکشاف کیا ہے ۔۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے ، اور دو نومولود بچوں کے پاؤں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے طویل کیپشن میں لکھا ہے کہ مدرز ڈے 2025 میں کبھی نہیں بھولوں گی، اس سال میں نے اپنے خاندان کی تکمیل کی ہے ،میں آج باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کرتی ہوں کہ میں نے ہرڈ گینگ میں جڑواں بچوں کو خوش آمدید کہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں