بھارتی گلوکار کا پاکستان کی مخالفت میں ترکیہ، آذربائیجان نہ جانے کا اعلان

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے گلوکار وشال مشرا نے پاک،بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے منہ توڑ جواب کا غصہ ترکیہ اور۔۔
آذربائیجان پر نکالنے کا انوکھا انداز اپنا لیا۔ وشال مشرا نے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ کبھی بھی ترکیہ اور آذربائیجان کا سفر نہیں کریں گے ، نہ تفریح کیلئے اور نہ ہی کسی کنسرٹ کیلئے ، انہوں نے اپنے الفاظ میں کہا کہ یاد رکھنا، کبھی نہیں مطلب کبھی نہیں۔