سلمان خان کا پاکستان کے حق میں پرانا ویڈیو کلپ وائرل

ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی پاکستان کے حق میں ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سلمان خان کو کہتے سنا جاسکتا ہے۔۔
کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ،لہذا کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب بات نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کے بعد سلمان خان نے شکرگزاری کا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسکو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔