ثنا عسکری کی پابندی کے باوجود بالی ووڈ میں کام کے خواہاں فنکاروں پر تنقید

ثنا عسکری کی پابندی کے باوجود بالی ووڈ  میں کام کے خواہاں فنکاروں پر تنقید

کراچی(این این آئی)اداکارہ ثنا عسکری نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے باوجود بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہاں فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ثنا عسکری نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ پابندی کے باوجود پاکستانی فنکار بھارت کیوں دوڑے چلے جاتے ہیں ۔ فواد خان نے بھی حال ہی میں بھارت میں کام کیا مگر ان کی فلم پر پابندی لگ گئی ،جہاں آپ کو اور آپ کے کام کو عزت ملے وہیں پر فنکاروں کو کام کرنا چاہیے ، بھارت چھینک مارنے کیلئے بھی بلاتا ہے تو پاکستانی فنکار دوڑے چلے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں