پاکستان اور بنگلہ دیش کا ثقافتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کو پروڈکشن دوبارہ سے بحال ہونی چاہیے ۔ دونوں ممالک کی فلموں کا فیسٹیول بھی ہونا چاہیے ۔ مشترکہ فلم سازی سے فلم انڈسٹری کو ترقی ملے گی۔