کنگنا رناوت نے ٹرمپ سے متعلق پوسٹ حذف کردی

ممبئی (شوبزڈیسک )کنگنا رناوت نے بھارتیہ جنتا کی ہدایت پر امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے متعلق پوسٹ حذف کرکے معذرت کرلی۔
کنگنا نے پوسٹ میں کہا تھا کہ نریندر مودی کی عالمی مقبولیت سے ٹرمپ حسد کرتے ہیں اور انہوں نے مودی کو تمام الفا میلز کا باپ قرار دیا تھا۔اس بیان پر بی جے پی کے حلقوں میں فوری ردعمل آیا کنگنا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے پی نڈا جی نے مجھے کال کر کے وہ پوسٹ ہٹانے کا کہا جو میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کی تھی، میں اپنی رائے پر معذرت خواہ ہوں۔