عمر چھوٹی بتا کر ماہرہ،ہانیہ کے کردار نہیں کر سکتی:بشریٰ

عمر چھوٹی بتا کر ماہرہ،ہانیہ کے کردار نہیں کر سکتی:بشریٰ

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنی حقیقی عمر سے متعلق نئے وی لاگ میں بات کی ہے ۔۔

 بشری انصاری نے اپنے نئے وی لاگ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میں 69 سال کی ہو گئی ہوں، سب حیران ہیں کہ میں اس عمر میں اتنی صحت مند اور متحرک ہوں۔اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں، ایسا تو ماضی میں کیا جاتا تھا، میں کیوں چھپاؤں اپنی عمر، میں نے 9 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور آج ایک سینئر اداکارہ ہوں، میرا ایک نام اور رتبہ ہے ۔ کیا عمر چھپا کر اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے کردار ادا کر سکتی ہوں ، میری عمر کی اور صحت کی دعا کیا کریں بس۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں