حدود میں رہ کر فیملی وی لاگنگ میں برائی نہیں:حمزہ

حدود میں رہ کر فیملی وی لاگنگ میں برائی نہیں:حمزہ

کراچی (آئی این پی)اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ حدود میں رہتے ہوئے فیملی وی لاگنگ کی جائے۔۔

 تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران حمزہ عباسی نے نے موسیقی سے متعلق اپنے علم اور اسلام میں اس کی اجازت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام میں مکمل طور پر موسیقی اور اس سے جڑے آلات حرام نہیں ہیں، چند آلات کے علاوہ اسلام میں موسیقی حلال ہے ۔ حمزہ علی عباسی کا نوجوان نسل میں بڑھتے ڈپریشن سے متعلق کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ یا پیچیدگیوں کی صورت میں ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرنا چاہیے ، اس میں جھجک یا شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے ، ڈپریشن صرف روحانی کیفیت ہی نہیں میڈیکل کنڈیشن بھی ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں