کسی بھی نئے پروجیکٹ سے قبل الجھن کا شکار رہتی ہوں : یمنیٰ زیدی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نئے پروجیکٹ کے انتخاب سے قبل الجھن میں مبتلا رہنے کی وجہ بتادی۔
یمنیٰ زیدی نے ایک تقریب میں مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی پروجیکٹ کا انتخاب کرنے سے پہلے میں بہت الجھن کا شکار رہتی ہوں کہ میں نے اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے کہیں میں وہ کھو نہ دوں، اس لیے میں بہت احتیاط سے اور بہت دھیان سے ٹارگٹ کرکے اپنا اگلا پروجیکٹ کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عنقریب نئے پروجیکٹ میں نظر آؤں گی۔