بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین نہیں رکھتی : ماہرہ خان

بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین نہیں رکھتی : ماہرہ خان

کراچی(آئی این پی)اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں کام کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین نہیں رکھتیں۔

اپنی فلم لو گرو کی پروموشن کیلئے امریکہ میں موجود اداکارہ سے جب بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں ابھی خود یعنی اپنی انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وہ شخصیت نہیں ہوں جو بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین رکھتی ہوں، لیکن موجودہ حالات میں ہمیں اپنی طاقت اور وسائل اپنے ہی ملک پر صرف کرنے چاہئیں۔ پاکستان ہی ہماری محفوظ جگہ ہے، اور ہمیں اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ مداحوں نے ان کے اس بیان کو بالی ووڈ واپسی کے حوالے سے غیر واضح اور محتاط قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں