شوہر نے دھمکی دی کہ وزن بڑھا تو چھوڑ دوں گا:مہرالنسا
کراچی (آئی این پی)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے کہا ہے کہ انہیں شوہر نے دھمکی دے رکھی ہے جس دن ان کا وزن بڑھا یا ۔۔
وہ آنٹی بنیں تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے ۔ایک شو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی ساس اور شوہر سمیت گھر میں کسی کو بھی اردو سمجھ نہیں آتی اور اگر وہ اردو سمجھتے ہوتے تو ان کی بہت ساری لڑائیاں ہو چکی ہوتیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کام کرتے رہنا ان کی اولین ترجیح ہے ، اگر مستقبل میں وہ شوبر میں نہ بھی رہیں تو کوئی نہ کوئی کام کرتی رہیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر تو شوہر نے انہیں چھوڑا تو شوہر کی نصف جائیداد ان کی ہوجائے گی، اس لیے شوہر انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔