مشی خان نے ماہرہ خان کی سکیورٹی ٹیم پر سوالات اٹھا دیئے

مشی خان نے ماہرہ خان کی  سکیورٹی ٹیم پر سوالات اٹھا دیئے

لاہور(شوبزڈیسک )ماہرہ خان سے لندن میں اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی پر مشی خان نے ردعمل دیتے ہوئے اس رویے کی مذمت کی اور۔۔

 ماہرہ کی سکیورٹی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ ماہرہ خان جیسی باوقار اور مقبول اداکارہ کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا، مداحوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر ستارے کی ایک ذاتی حدود ہوتی ہیں، جن کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے ۔ سکیورٹی اہلکار کہاں تھے جب ہجوم قابو سے باہر ہو رہا تھا؟

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں