عفت عمر نے حکومتی عہدہ مسترد کرنیکی وجہ بتادی

عفت عمر نے حکومتی عہدہ مسترد کرنیکی وجہ بتادی

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ عفت عمر نے حکومت پنجاب کی جانب سے اہم عہدے ملنے کی آفر مسترد کرنے کی وجہ بتادی۔

ساتھ میں انہوں نے جلد شادی کرنے کے پیچھے چھپے راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے ۔اداکارہ عفت عمر نے ایک شو میں بتایا کہ مجھے شادی کا شوق بہت تھا، اس لیے کیریئر کی بلندی پر پہنچتے ہی شادی کر لی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پنجاب حکومت کی جانب سے آفر موصول ہوئی تھی، میں نے اس سے متعلق چند میٹنگز میں بھی حصہ لیا تھا مگر مجھے جلد احساس ہو گیا تھا کہ بیوروکریسی کی حکمرانی کے ہوتے ہوئے ثقافت پر کچھ کام نہیں کیا جا سکتا،میں نے سوچا کہ جب میں اپنی مرضی سے کام ہی نہیں کر سکوں گی تو پھر عہدہ لینے کا کیا فائدہ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں