ماہرہ اور ہمایوں کا اپنے ہونٹوں بارے انوکھا انکشاف
کراچی(شوبز ڈیسک )ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے انوکھا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری عمر کے ساتھ لب سکڑنے لگے ہیں۔
پاکستان کی اداکار جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی نئی فلم لو گُرو کی مختلف شوز اور انٹرویوز میں تشہیر کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ ہم دونوں کی توانائی اب وہ نہیں رہی جو بن روئے کے زمانے میں تھی اور ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے لب اب پہلے جیسے بھرے بھرے نہیں رہے ۔ ہمایوں سعید نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ واقعی فرق واضح نظر آیا، ماہرہ نے وضاحت کی کہ جو لوگ لپ فلرز کا استعمال کرتے ہیں، وقت کے ساتھ فلرز ختم ہونے پر لب پتلے ہو جاتے ہیں، لیکن ہم دونوں کا یہ فرق خالصتاً عمر بڑھنے کا نتیجہ ہے ۔