والد سے رشتہ وقت کے ساتھ بحال ہوا:مومل شیخ
لاہور (آئی این پی) سینئر اداکار جاوید شیخ اور ان کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ نے ایک شو میں خاندانی زندگی، طلاق کے اثرات اور جذباتی نشیب و فراز پر اظہار خیال کیا ، جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ۔۔۔
طلاق کے بعد عورت زیادہ تکلیف اٹھاتی ہے ، مرد باہر کے کاموں میں مصروف ہو جاتا ہے ، مگر عورت کو گھر میں بچوں اور ذمہ داریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جہاں وہ تنہائی اور دباؤ میں آ جاتی ہے ۔ مومل شیخ نے کہا کہ مرد کا درد اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ،مرد بھی طلاق کے بعد غم سے گزرتے ہیں لیکن ان کے جذبات کو معاشرہ قبول نہیں کرتا، مومل نے یہ بھی بتایا کہ والد کے ساتھ رشتہ وقت کے ساتھ بحال ہوا اور جب میری شادی ہوئی تو میں نے خود اپنے والد کو گھر واپس بلایا تاکہ خاندان ایک دوسرے کے قریب آ سکے ۔