یاسر حسین 12 بچوں کے خواہش مند

 یاسر حسین 12 بچوں  کے خواہش مند

کراچی(این این آئی)اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے ۔۔

ایک پروگرام میں یاسر نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ تو اس خواہش کو فخر کیساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات ہو۔ یاسر حسین نے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، 11 بہن بھائیوں میں سے ایک اور بچپن کی خوشگوار یادیں آج بھی ان کے دل کے قریب ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں