میرے شوہر پر الزامات ابھی ثابت ہونا ہے ، وہ مجرم نہیں:نادیہ حسین

کراچی (این این آئی)اداکارہ، ماڈل و کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے کہا ہے کہ میرے شوہر پر الزامات ہیں جنہیں ابھی ثابت ہونا ہے۔۔
، وہ مجرم نہیں ہیں۔یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھر میں الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو مجرم ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ ہمارے ملک میں الزامات لگنے پر ہی ملزم کو مجرم قرار دے دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر پر ابھی الزامات لگے ہیں، الزامات کوئی بھی لگا سکتا ہے ، وہ الزامات ثابت بھی کرنے ہوتے ہیں، ابھی کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔