میں اور ہمایوں ہی فلمیں بنانیکا خطرہ مول لے سکتے :فہد

میں اور ہمایوں ہی فلمیں بنانیکا خطرہ مول لے سکتے :فہد

کراچی (این این آئی) اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں صرف میں اور ہمایوں سعید ہی فلمیں بنانے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔۔۔

فہد مصطفی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں دو فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں اس سال 2 فلموں پر کام کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اپنے لئے فلم نہیں بنائی اب پہلی بار بنانے جا رہا ہوں تو سب لوگ میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں ،یہ دو فلمیں بھی میں اس لیے بنا رہا ہوں کیونکہ کوئی اور فلمیں بنا ہی نہیں رہا، اس وقت کوئی اور ایسا اداکار بھی نہیں ہے جو بڑی سکرین پر کام کر سکے ۔اداکار نے کہا کہ فلم بنانا رسکی کام ہے ،زندگی میں رسک لینا پڑتا ہے اور فلمیں بنانے کا رسک صرف میں اور ہمایوں ہی لے سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں