شادیوں سے زیادہ طلاقیں کامیاب رہیں:عامر خان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سٹار عامر خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں شادیاں کامیاب نہیں ہوسکیں لیکن طلاقیں ضرور کامیاب ہوئی ہیں۔۔۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر، فلموں اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ عامر خان نے اعتراف کیا کہ وہ شادیوں کے معاملے میں کامیاب نہیں رہے مگر طلاق کے معاملے میں وہ خود کو کامیاب سمجھتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ میرے خاندان میں طلاق کبھی اچھی چیز نہیں رہی، میں نے کبھی یہ فیصلہ خوشی سے نہیں کیا لیکن وقت اور حالات نے یہ فیصلے کر ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے سامنے دکھاوا نہیں کرسکتا تھا کہ میں اپنی پچھلی دو بیویوں کے ساتھ خوش تھا، جبھی ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔