اتنی بار شادی کا ذکر کرچکی ہوں اب شادی نہیں ہورہی:لائبہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ لائبہ خان نے کہا کہ وہ شادی کا ذکر اتنی بار کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی بھی نہیں ہو رہی۔۔۔
لائبہ خان نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جو ان کا احترام کرے ، ان کا ساتھ دے اور انکی ہر بات سن سکے ۔ لائبہ خان نے کہا کہ وہ صرف کام کرنا چاہتی ہیں کوئی بھی اداکار ہو چلے گا۔