امیر اور بے وفا شخص کا انتخاب کروں گی:کومل میر

امیر اور بے وفا شخص کا انتخاب کروں گی:کومل میر

کراچی (این این آئی)اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ امیر اور بے وفا شخص کا انتخاب کریں گی۔حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کومل میر سے میزبان نے پوچھا کہ۔۔۔

پیسہ یا پیار؟ جواب میں اداکارہ نے پیار کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔کومل میر نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کوئی وفادار نہیں ہے لہذا وہ بے وفا اور امیر شخص کو منتخب کریں گی۔اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر نے ایمانداری سے جواب دیا ہے جسے سراہا جانا چاہیے ۔جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب انہیں امیر آدمی دھوکا دے گا تو یہ انٹرویو دکھائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں