فہد شیخ نے فہد مصطفی کی سب سے بڑی خامی بتا دی

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار فہد شیخ نے ساتھی اداکار فہد مصطفی کی سب سے بڑی خامی کا انکشاف کردیا۔ ایک پروگرام میں فہد شیخ نے کہا فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو اور خاموشی اختیار کرو، پھر فیصلہ کرو۔ تاہم فہد شیخ نے واضح کیا کہ فہد مصطفیٰ خود اس مشورے پر عمل نہیں کرتے اور غصے پر 24 سیکنڈز بھی قابو نہیں کر پاتے۔