فلم کی کامیابی نے مجھے باہر نکلنے کا اعتماد دیا:ہمایوں سعید

فلم کی کامیابی نے مجھے باہر  نکلنے کا اعتماد دیا:ہمایوں سعید

کراچی(این این آئی)اداکار ہمایوں سعید نے فلم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، سینما سکرینوں کی کمی اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فلم بنانا ایک چیلنج ہے کیونکہ سرمایہ کاری زیادہ ہے اور فلم کے منافع کے حوالے سے یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ جب لو گورو ریلیز ہوئی تو میں باکس آفس پر فلم کی کارکردگی کے بارے میں سوچ کر بہت بے چین تھا اور اس دوران میں گھر سے باہر بھی نہیں نکلا۔ ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ فلم کی کامیابی نے مجھے باہر نکلنے اور عوام کے درمیان ہونے کا اعتماد دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں