میرب علی نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

لاہور(شوبز ڈیسک)میرب علی نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ اللہ میرے دل کی بات جانتا ہے، وہی کافی ہے۔
اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ علیحدگی پر پہلی بار براہ راست بات کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اور سٹوری میں گلدستہ نظر آ رہا ہے، پھولوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا نوٹ کارڈ بھی رکھا ہے، جس پر حوصلہ افزا اور روح پرور پیغام درج ہے۔