جانی ڈیپ نے ایک بار پھر کیپٹن جیک سپیرو کا روپ دھار لیا
میڈرڈ(شوبز ڈیسک)جانی ڈیپ نے ایک بار پھر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی، جیک سپیرو بن کر سپین کے ہسپتال پہنچ گئے۔
ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے ایک بار پھر اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک سپیرو کا روپ دھار لیا، ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں وہ ہر کمرے میں گئے، بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور خوشیاں بانٹیں، وہ ان دنوں سپین میں اپنی نئی فلم ڈے ڈرنکر کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔