نمرہ مہرا نے محبت میں دل ٹوٹنے کا تجربہ بیان کردیا

لاہور (آئی این پی) گلوکارہ نمرہ مہر نے محبت میں اپنا دل ٹوٹنے کا تجربہ بیان کردیا۔حال ہی میں نمرہ مہرا نے ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ۔۔۔
انہوں نے ایک خاص شخص کا بہت لمبے عرصے تک انتظار کیا لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ وہ انتظار انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا۔گلوکارہ نے بظاہر اس شخص کا نام اور تفصیلات واضح نہیں کی لیکن اب وہ نہیں چاہتیں کہ اسے یہ جان کر کوئی خوشی یا طاقت ملے ، وہ اب اس شخص کو بھلا چکی ہیں اور خود پر کام کر رہی ہیں لیکن جو درد اور ٹوٹا ہوا دل تھا وہ یادیں ابھی بھی باقی ہیں۔