بھارتی اداکار سری کانت منشیات کیس میں گرفتار

ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو فلموں کے اداکار سری کانت عرف سری رام کو تامل ناڈو کے صدر مقام چنئی میں پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا ہے ۔
بھارتی میڈیا اداروں کے مطابق انھیں منشیات استعمال کے حوالے سے میڈیکل ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس کو انکے موبائل فون سے اس حوالے سے لین دین کے معاملے پر بھی شواہد ملے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ سری کانت کو پولیس نے چنئی میں پیر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔