جاوید شیخ کا نادیہ خان اور عمر عدیل کو منہ توڑ جواب

جاوید شیخ کا نادیہ خان اور عمر عدیل کو منہ توڑ جواب

کراچی (این این آئی) سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک پوڈکاسٹ میں نادیہ خان اور عمر عدیل جیسے نقادوں کی غیر منصفانہ تنقید کا دندان شکن جواب دیا ہے۔

جاوید شیخ نے ان تمام نام نہاد نقادوں کو للکارا جو اپنے مفروضوں پر مبنی رائے سے پروجیکٹس کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تنقید برائے تنقید کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،عزت اور شہرت اللہ کی طرف سے ملتی ہے ۔جاوید شیخ نے کہا کہ یہ ٹی وی ریویو کرنے والے جو اداکاروں کا مذاق اڑاتے ہیں، ان کا کوئی حقیقی اثر نہیں ہوتا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن چینلز پر یہ ظاہر ہوتے ہیں، وہ انہی اداکاروں کا مذاق اڑانے والے مواد سے چلتے اور کماتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں