بیوی،شوہر بارے بیان کو غلط پیش کیا گیا:نادیہ جمیل

بیوی،شوہر بارے بیان کو غلط پیش کیا گیا:نادیہ جمیل

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ نادیہ جمیل نے واضح کیا ہے کہ حال ہی میں ان کی جانب سے بیوی اور شوہر کے حوالے سے دئیے گئے۔۔

 بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور وہ اب بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ بیوی کبھی شوہر کی ماں ہوتی ہے ، نہ اسے اس کی ماں بننا چاہیے ۔نادیہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی ماں نہیں ہیں، ان کے شوہر کی والدہ زندہ ہیں اور نہ کبھی ان کے شوہر نے انہیں والدہ کے طور پر دیکھا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ بطور بیوی اور ماں ان کے کردار مختلف ہیں، وہ شوہر کا دوسری طرح خیال رکھتی ہیں جب کہ بیٹے کا خیال رکھنے کا ان کا طریقہ مختلف ہے ،شادی کے بعد شوہر اور بیوی کے تعلقات منفرد ہوجاتے ہیں، ان کے بیان کو غلط انداز میں سمجھا اور پیش کیا گیا، اس لیے انہوں نے وضاحت کرنا ضروری سمجھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں