ایک نظر میں ہونیوالی محبت والا جذبہ وقتی:احسن خان
کراچی(شوبز ڈیسک ) اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے سے۔۔
حد سے زیادہ توقعات کی وجہ سے بھی خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں جب کہ لڑکوں کی بلاوجہ لڑکیوں سے توقعات بھی رشتے ٹوٹنے کا ایک سبب ہیں۔احسن خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی سماج میں لوگ اپنی بیٹیوں پر سرمایہ کاری نہیں کر رہے ، انہیں مضبوط نہیں بنا رہے ۔ انہوں نے تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ محبت وقت مانگتی ہے ، ایک نظر میں ہوجانے والی محبت نہیں ہوتی، وہ وقتی جذبہ ہوتا ہے ۔انہوں نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت سارے رشتے ٹوٹتے دیکھے اور ایسے رشتے محض ایک دوسرے سے زیادہ توقعات رکھنے سے ہی ٹوٹ رہے ہیں۔