98ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے پاکستانی فلم سازوں سے درخواستیں طلب

98ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے پاکستانی  فلم سازوں سے درخواستیں طلب

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 98 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کے لیے بین الاقوامی فیچر فلم ایوارڈ کیٹیگری میں فلم سازوں سے 15 اگست تک فلمیں جمع کرانے کی درخواست کی ہے ۔۔

بین الاقوامی فیچر فلم ایوارڈ کیٹیگری میں ان فلموں کو شامل کیا جاتا ہے جو امریکا سے باہر تیار کی گئی ہوں اور جن کے مکالمات کا کم از کم 50 فیصد حصہ غیر انگریزی زبان میں ہو۔ اہلیت کیلئے ضروری ہے کہ فلم 1 اکتوبر 2024 سے 30 ستمبر 2025 کے درمیان مسلسل کم از کم سات دن تک کسی کمرشل سینما میں پیش کی گئی ہو، چاہے یہ نمائش ملک کے اندر ہو یا بیرون ملک ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں