حرا مانی ماضی کے مقابلے غیر مہذب ہوگئی ہیں:نتاشا علی
لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ نتاشا علی نے ساتھی اداکارہ حرا مانی پر ماضی کے مقابلے ‘غیر مہذب’ ہونے کا الزام عائد کردیا۔
نتاشا علی نے ایک پروگرام کے دوران محبت کے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا بھی محبت میں دل ٹوٹا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔ ایک سیگمنٹ میں انہوں نے حرا مانی کو 10 میں سے 5 نمبرز دئیے اور نمبرز کم ہونے کا سبب بتایا کہ وہ اب عجیب سی چیزیں کرنے لگی ہیں، انہوں نے اپنا رویہ بھی تبدیل کیا ہے ، جس وجہ سے ان کے نمبرز کم ہوگئے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ حرا مانی ماضی میں زیادہ مہذب اور شائستہ تھیں، اب وہ شائستہ نہیں رہیں جب کہ وہ ایسی چیزیں کرنے لگی ہیں جو دوسروں کو اچھی نہیں لگتیں۔