مومنہ اقبال دیر سے سیٹ پر پہنچنے کا دفاع کرنے لگیں
کراچی (این این آئی)اداکارہ مومنہ اقبال دیر سے سیٹ پر پہنچنے کا دفاع کرنے لگیں۔
ایک شو میں اداکارہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ میں خود دیر سے آتی ہوں لیکن اس کی ایک وجہ ہے ، ہماری انڈسٹری چھوٹی ضرور ہے ، لیکن جب مجھے نئے اداکار کے طور پر اتنی زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑا تو اب آپ کیسے توقع کرتے ہیں کہ میں وقت پر آؤں ۔ کام کا ماحول بہتر بنانے کیلئے اداکاروں کے ساتھ مناسب بات چیت اور 8 گھنٹے کی شفٹ پر عمل ہونا چاہیے ۔