سندھ ہائیکورٹ میں فلساز جمشید جامی کی ضمانت منظور،سزا معطل

سندھ ہائیکورٹ میں فلساز جمشید  جامی کی ضمانت منظور،سزا معطل

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے فلم پروڈیوسر، رائٹر و ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف دائر کی گئی درخواست منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جمشید محمود عرف جامی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جمشید محمود عرف جامی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے جمشید محمود عرف جامی کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا معطل کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں