شوبز میں سیاست سے زیادہ فیورٹ ازم ہوتا ہے :نوشین شاہ
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان نوشین شاہ نے شوبز انڈسٹری میں موجود سیاست سے پردہ اُٹھا دیا۔۔
اداکارہ نے ایک پروگرام میں کہا کہ شوبز میں سیاست سے زیادہ فیورٹ ازم ہوتا ہے کہ اسے کاسٹ کرنا ہے اسے نہیں،کیا انڈسٹری میں دوستیاں ہوتی ہیں کے سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ بالکل انڈسٹری میں بہت دوستیاں ہیں، ہانیہ عامر کی وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت کے بچوں سے گہری دوستی ہے ، مومل شیخ اور حسن رضوری، زارا ترین اور انوشے اشرف میرے مشکل وقتوں میں بہت کام آئے ۔