انٹرنیٹ پر لوگوں نے مجھے مار ہی ڈالا تھا:کرن جوہر

انٹرنیٹ پر لوگوں نے مجھے  مار ہی ڈالا تھا:کرن جوہر

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر نے پہلی بار اپنی صحت سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جن میں وہ بالکل دبلے پتلے نظر آ رہے تھے ۔صارفین نے کرن جوہر کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ روز کرن جوہر نے ایک تقریب میں کہاکہ کل ہی پڑھ رہا تھا اور انٹرنیٹ پر لوگوں نے مجھے مار ہی ڈالا تھا، ان کا کہنا تھاکہ وزن کم ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں نے صحت مند زندگی گزارنے کیلئے بہت سی چیزیں اپنائی ہیں تو میں زندہ ہوں اور زندہ رہوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں