گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی کو مداحوں سے بچھڑے 3برس بیت گئے
کراچی(شوبزڈیسک )کوئل سندھ اور بلبل مہران کہلائی جانے والی گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ۔
روبینہ قریشی 19 اکتوبر 1940 کو حیدرآباد میں پیداہوئیں ، انہوں نے 1960 میں اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا، روبینہ اشرف نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے مگر انہیں ان کی گلوکاری کی وجہ سے شہرت ملی۔ روبینہ قریشی طویل علالت کے بعد 13 جولائی کو 81 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔