سردار جی 3 بھارت باہرزیادہ کمائی کرنیوالی دوسری فلم

سردار جی 3 بھارت باہرزیادہ کمائی کرنیوالی دوسری فلم

لاہور(شوبز ڈیسک)بھارت میں پابندی کا سامنا کرنے والی بھارتی پنجابی فلم ‘سردار جی3’ نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کردی۔۔۔

 بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم نے بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے ۔مذکورہ فلم نے صرف 15 دنوں میں 51 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کا ہدف عبور کر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری پنجابی فلم بن گئی ہے ۔دلجیت دوسانجھ کی جٹ اینڈ جولیٹ 3 تاریخ کی پہلی پنجابی فلم تھی جس نے بیرون ملک 51 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ اب سردار جی 3 اس کارنامے کو عبور کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں